نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) ماروتی ، ٹاٹا ، ہونڈا ، مہیندرا کمپنیوں نے کاروں کا پروڈکشن روک دیا ہے کیونکہ 35,000 کروڑ روپئے مالیت کی کاریں پہلے ہی فیکٹریوں اور شورومس میں پڑی ہیں اور ان کا کوئی خریدار نہیں۔ یہ صورتحال شہریوں کے پاس رقم کی قلت ، نوکریوں کے فقدان اور خریدی کے کمزور رجحان کے سبب ہے۔ خاص طور پر پیاسنجر وہیکل کی مارکٹ بہت کمزور ہوگئی۔ ماروتی ۔سوزوکی اور دیگر کمپنیوں نے کئی ماڈلس کی تیاری بند کردی ہے۔