۔43 سالہ سشمیتا سین 27 سالہ کشمیری سوپر ماڈل روہمان سے شادی کریں گی

   

کافی دنوں سے سنگل چل رہیں بالی ووڈ ایکٹریس سشمیتا سین نے اب شادی کرنے کا من بنا لیا ہے۔ 1994 میں فیمنا مس انڈیا یونیورس اور اسی سال مس یونیورس مقابلہ میں حصہ لینے والی 43 سالہ اداکارہ سشمیتا کے بارے میں خبر ہے کہ وہ ان دنوں 27 سالہ کشمیری سوپر ماڈل روہمان شال سے ڈیٹ کررہی ہیں اور بہت جلد شادی بھی کریں گی۔ سشمیتا نے روہمان کی سالگرہ کے موقع پر روہمان کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں اور کیپشن لگایا ’’ہیپی برتھ ڈے مائی روح‘‘ ان دونوں نے ایک سال سے ہی ڈیٹنگ کرنی شروع کی اور انہوں نے اپنے ریلیشن شپ کی تصدیق بھی کی ہے۔ بتاتے چلیں کہ سشمیتا سین نے 1996 میں ریلیز ہوئی فلم ’’دستک‘‘ سے اپنے ایکٹنگ کیریئر کی شروعات کی تھی اور اپنے اب تک کے کیریئر میں انہوں نے صرف 34 فلمیں ہی کی ہیں۔ ان کی آخری فلم 2010 میں ریلیز ہوئی ’’نرباک ‘‘ تھی۔ سال 2015 میں بھی انہوں نے ’’برباک‘‘ نام سے ایک فلم کی تھی جو ابھی تک ریلیز نہیں ہوسکی۔