۔5جی سروس کے منصوبے پر ٹیلی کام کمپنیوں کو تحفظات

   

اسلام آباد: حکومت جہاں ایک طرف ‘فائیو جی’ سروسز فراہم کرنے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے وہیں ٹیلی کام کمپنیاں اس دوڑ میں شامل ہونے کے لیے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ حکومت نے ملک بھر میں ’فائیو جی‘ سروسز فراہم کرنے کے حوالے سے نیلامی کے لیے مشاورتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ اس اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ شوکت ترین کریں گے جو کہ 13 ارکان پر مشتمل ہوگی، جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن امین الحق، وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز اور وزیر صنعت و پیداوار مخدم خسرو بختیار بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کے ارکان میں مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری، وزارت آئی ٹی، قانون اور خزانہ کے سیکریٹریز و دیگر حکام بھی شامل ہیں۔