۔7.3 فیصد شرح ترقی، موڈیز کا اندازہ

   

نئی دہلی ۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی معیشت کیلنڈر سال 2019 ء اور 2020 ء میں 7.3 فیصد کی شرح پر آگے بڑھنے کی توقع ہے اور حکومتی مصارف جو اِس سال کے انتخابات سے قبل اعلان کئے گئے حکومتی میعاد کے اختتام کے قریب ترقی کے لئے سہارا بنیں گے۔ اقتصادی شماریات کا تخمینہ کرنے والی امریکی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے آج کہاکہ ہندوستان عالمی سطح پرکئی شعبوں میں سست روی کا بہت کم شکار ہوا ہے۔