نئی دہلی: پنجاب کے دھرم پورہ موضع ضلع مانسا سے تعلق رکھنے والے 70 سالہ کسان دہلی کے ٹکری سرحد پر کسانوں کے احتجاج میں شامل ہوکر گذشتہ 4 ہفتوں سے وہاں پر موجود تھے لیکن وہ آج نمونیا سے فوت ہوگئے۔ پیارا سنگھ کی طبعیت چند دن سے ناساز تھی۔ دن بدن طبعیت بگڑنے کے بعد وہ احتجاجی مقام سے بذریعہ ٹرین واپس ہوئے تھے۔ ان کے بڑے بھائی نے کہا کہ سنگرور میں ایک خانگی دواخانہ میں علاج کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔