۔70 لاکھ ہندوستانی کارڈ ہولڈرس کا ذاتی ڈاٹا افشاء

   

نئی دہلی : ہندوستان کے 70 لاکھ کارڈ ہولڈرس کا ذاتی ڈاٹا جس میں فون نمبرس اور ای میل ایڈریسس ہیں، افشاء ہوگئے ہیں۔یہ تفصیلات ڈارک ویب نامی سائیٹ پر گشت کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ سیکوریٹی ریسرچ کرنے والوں نے عوام کو چوکنا کردیا ہے۔ افشاء ہونے والے ڈاٹا کا حجم 2GB ہے۔ یہ ڈاٹا 2010 اور 2019 کے درمیان کا ہے۔ اس میں اہم بات یہ ہے کہ کارڈ ہولڈرس کے کارڈ نمبرس دستیاب نہیں ہیں۔ افشاء ہونے والے ڈاٹا میں 5 لاکھ کارڈ ہولڈرس کے
PAN
نمبرس بھی شامل ہیں۔