۔8ہزار کروڑ کی دفاعی خریداری کی تجاویز منظور

   

نئی دہلی: حکومت نے مسلح افواج کے لیے تقریباً 8,000 کروڑ روپے کی دفاعی خریداری کی تجاویز کو منظوری دے دی ہے ، جس میں سرکاری دفاعی شعبے ہندستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل ) سے 12 ہلکے ہیلی کاپٹروں کی خریداری بھی شامل ہے ۔ ان تجاویز کو منگل کو وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ یہ تمام پروکیورمنٹ پروپوزل مکمل طور پر میک ان انڈیا زمرہ میں ہیں اور ملک میں ہی ڈیزائن اور تیار کیے جائیں گے ۔ان سبھی تجاویز کو ضرورت کے مطابق منظوری خرید کے زمرے میں گیا ہے ۔ ان میں سب سے اہم سودا ایچ اے ایل سے 12 لائٹ یوٹلٹی ہیلی کاپٹر کی خرید ہے ۔ اس کے علاوہ بھارت الیکٹرونکس لیمیٹیڈ سے لائنیکس یو 2 فائر کنٹرول سسٹم کی خرید پر بھی مہر لگائی گئی ہے ۔ اس سے بحریہ کے جنگی جہازوں کی ڈٹیکشن اور ٹریکنگ اور مار کرنے صلاحیت بڑھے گی۔