حیدرآباد 17 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ڈائرکٹر میڈیکل ایجوکیشن نے آٹھ مجوزہ نئے میڈیکل کالجس اور جنرل ہاسپٹلس میں جملہ 248 عہدوں پر تقررات کیلئے قطعی اعلامیہ جاری کردیا ۔ ان میں پروفیسر ‘ اسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر کی جائیدادیں شامل ہیں۔ کہا گیا کہ یہ تقررات عارضی بنیادوں پر ایک سال کیلئے ہونگے ۔ یہ تقررات ونپرتی ‘ ناگرکرنول ‘ محبوب آباد ‘ بھدرادری کتہ گوڑم ‘ جگتیال ‘ سنگاریڈی ‘ منچریال اور راما گنڈم میں ہونگے ۔ ہر ہاسپٹل میں جملہ 31 تقررات ہونگے جو جملہ 248 ہونگے ۔ خواہشمند اہل امیدواروں کو 28 اکٹوبر کی شام 5 بجے تک تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ آن لائین درخواست پیش کرنی ہوگی جس میں پسند کے میڈیکل کالج کی صراحت کی جانی چاہئے ۔ درخواستوں کے بعد 31 اکٹوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائیگا اور منتخبہ فیکلٹی کی خدمات کا 7 نومبر سے آغاز ہوسکتا ہے ۔