نئی دہلی : دہلی میں 87 سالہ خاتون اور اُس کے 90 سالہ شوہر کو کورونا وائرس انفیکشن سے صحت یابی پر دواخانہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ خاتون کا شوہر الزیمر عارضہ میں مبتلا ہے۔ 25 مئی کو خاتون کو کولہے کی ہڈی میں فریکچر پر ردواخانہ سے رجوع کرنا پڑا تھا۔ سرجری سے قبل وہ کوویڈ ٹسٹ میں مثبت پائی گئی جس کے بعد اُس کا شوہر بھی متاثر ہوا تھا۔