نئی دہلی ۔ 19 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) 93 سالہ سی آئی شیواسبرامنین کو اگنو کانوکیشن میں پبلک ایڈمنسٹریشن میں ماسٹر ڈگری عطا کی گئی۔ پیر کے دن منعقدہ کانوکیشن میں 93 سالہ شخص کو تعلیمی ڈگری سے نوازا گیا۔ وزیرفروغ انسانی وسائل نے ان کی کاوشوں کی ستائش کی اور کہا کہ یہ 90 سالہ نوجوان ہیں جنہوں نے اپنی اسکولی تعلیم 1940ء میں مکمل کی تھی۔ شیواسبرمنین نے اسکولی تعلیم کے بعد گھریلو مسائل کے باعث کالج میں داخلہ نہیں لے سکے۔ انہوں نے کہاکہ جب میں ان سے سوال کیا کہ آیا وہ ایک اور ماسٹر کورس کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں کوشش کروں گا۔