ابوظہبی ۔ 20 ۔ اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کے تین کھلاڑیوں پر رشوت ستانی کے الزامات کے باوجود ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دے کرٹی 20 ، 2020 ورلڈکپ کوالیفائنگ میچ جیت لیا ۔ جمعہ کو میزبان ٹیم کو عمان کے ہاتھوں شکست اٹھانی پڑی تھی لیکن ٹیم نے بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے اچانک آئرلینڈ کو شکست دے کر سرخیوں میں نمایاں ہوگئی ۔ امارات کے تین کھلاڑی جن کو رشوت کے الزامات کا سامنا ہے ، وہ ہیں کپتان محمد نوید ، بلے باز شیمن انور اور دائیں ہاتھ پیسر بلے باز قدیر احمد کھیل میں موجود نہ یں تھے، اس کے باوجود ٹیم نے آئر لینڈ کو 5 وکٹس سے شکست دے دی ۔ جیت کے بعد کپتان احمد رضاء نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کل کے کھیل اور جیت کے بعد ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہوچکے ہیں کیونکہ وہ ایک طاقتور ٹیم کو شکست سے دوچار کئے ہیں ۔