کاماریڈی: تلنگانہ کے کاما ریڈی ضلع میں ایک پولیس عہدیدار نے اپنی ہی سرویس پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلینے کی کوشش کی ہے۔
کاما ریڈی ڈی ایس پی لکشمی نارائن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنٹری گارڈ کی خدمات انجام دینے والے کانسٹبل سرینواس اپنی سرویس پستول سے خود کوگولی مار لی۔ انہیں فوری کارما ریڈی سرکاری اسپتال لیجایا گیا۔
جہاں اب وہ زیر علاج ہے۔ ڈاکٹرس نے ان کی حالت اب خطرہ کے باہر بتائی ہے۔ سرینواس نے بتایا کہ ہم انہیں بہتر علاج کیلئے حیدرآباد منتقل کررہے ہیں۔کاما ریڈی ڈی ایس پی نے بتایا کہ خودکشی کے وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔