نرمل ۔ 6 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے بلدیہ نرمل کے ریونیو انسپکٹر گائیکواڑ سنتوش کمار اور آؤٹ سورسنگ ملازم محمد شعیب کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب ان دونوں نے شکایت کنندہ کے نو تعمیر مکان کے اسسمنٹ اور گھر کا نمبر الاٹ کرنے کے لئے 6 ہزار روپے کی رقم طلب اور قبول کی منصوبہ بند طریقہ سے اے سی بی حکام نے اپنی رشوت قبول کرتے وقت گرفتار کرلیا۔ حکام نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی محکمہ میں سرکاری ملازم کی جانب سے رشوت طلب کی بات تو عوام فوری طور پر اینٹی کرپشن بیورو سے رجوع کریں۔ اس کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 9440446106 یا فیس بک کے ذریعہ بھی شکایت کرسکتے ہیں۔ شکایت کنندہ یا متاثرہ فرد کی شناخت کو مکمل طور پر راز میں رکھا جائے گا۔ یہ کارروائی اینٹی کرپشن ڈی ایس پی وجئے کمار کے ٹیم نے کیا۔ واضح رہے کہ وجئے کمار حال ہی میں عادل آباد رینج ڈی ایس پی کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرچکے ہیں۔