دبئی : آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو خودکشی کی کوشش اور شراب پینے کے الزام میں دبئی سے واپس جانے سے روک دیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ ٹوری ٹووے نامی خاتون متحدہ عرب امارات میں اماراتی ایئر لائن کے لیے کام کرتی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر سے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد اپنی جان لینے کی کوشش کی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کا کہنا ہے کہ شوہر کے تشدد کی وجہ سے کئی زخم آئے جس کے بعد میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اسٹیشن لے جانے کے بعد خاتون پر شراب نوشی اور خودکشی کی کوشش کے الزامات عائد کردیے گئے اور اب انہیں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔آئرش خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا پاسپورٹ بلاک کردیا گیا ہے جس کہ وجہ سے وہ واپس آئرلینڈ نہیں جاسکتیں، مجھے نہیں معلوم کہ اگلے ہفتے عدالت میں کیا ہوگا۔