آئرش خواتین کی پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی

   

لاہور ۔آئرلینڈ ویمن ٹیم نے تیسرے اور فیصلہ کْن ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 168 رنزکے ہدف کے جواب میں پاکستان ویمن ٹیم 18.5 اوورز میں 133 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی جویریہ خان نے 36 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری بنائی جو ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریرکی 10ویں نصف سنچری رہی۔ پاکستان کی ندا ڈار 26 اور فاطمہ ثنا نے 14 رنز بنائے۔ آئرش کھلاڑی آرلین کیلی اور لاورا ڈیلینی نے فی کس تین وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 167رنز بنائے۔ ایمی ہنٹر40 اور گیبی لوئس71 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل تین ونڈے میچز کی سیریز میں پاکستان ویمن ٹیم نے آئرلینڈ کو کلین سوئپ شکست دی تھی۔