آئرلینڈ نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی

   

ڈبلن : آئرلینڈ کے خارجی و دفاعی امور کے ترجمان میٹ کارتھی نے غزہ کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق دفاع کا سوال اٹھادیا۔آئرش پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے میٹ کارتھی نے کہا کہ دہائیوں سے جاری اسرائیلی مظالم کے بعد بھی ہم کبھی یہ کیوں نہیں سنتے کہ فلسطینیوں کو بھی اپنے دفاع کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ ہمارا بھی یہی مطالبہ ہونا چاہیے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہو اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق ملیں۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ صرف 7 اکتوبر سے ہی نہیں بلکہ دہائیوں سے، جب سے اسرائیل نے فلسطینیوں کی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے عملی طور پر ہر روز کر رہا ہے۔