دہرہ دون۔9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) افغانستان نے چوتھے ون ڈے میں آئرلینڈ کو 109 رنز کے بڑے فرق سے مات دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 سے برتری حاصل کرلی۔ ٹاس میں کامیابی کے بعد آئرش ٹیم نے فیلڈینگ کا فیصلہ کیا اور ابتدائی چھ افغان وکٹیں81 رنز پر گرا دیں لیکن کپتان اصغر افغان نے 54 اور محمد نبی نے 64 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو سنبھالا جبکہ راشد خان کے 52 رنز نے اسکور کو 223 رنز تک پہنچا دیا۔جیمز کیمرون ڈاؤ نے تین جبکہ اینڈریو میک برائن اور بوائیڈ رینکن نے فی کس دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم محض 114 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کیلئے کیون اوبرائن نے26،کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے21 اور سیمی سنگھ نے ہی 20 رنز بنائے۔ آفتاب عالم نے چار جبکہ مجیب الرحمن اور مین آف دی میچ راشد خان نے فی کس دووکٹیں حاصل کیں۔