آئر لینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کی ٹی 20 کا اعلان

   

ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش نے چہارشبنہکو آئرلینڈ کے خلاف27 مارچ کو شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ بنگلہ دیش کے اسکواڈ میں رشاد حسین اور ذاکر علی انیک دو نئے چہرے ہیں۔ ٹی20 کے ماہرعفیف حسین اور نورالحسن کو شکیب الحسن کی قیادت والی ٹیم میں جگہ نہیں ملی۔ علی انیک کے پاس 49 ڈومیسٹک ٹی 20 مقابلوں کا تجربہ ہے جہاں انہوں نے 20.96 کی اوسط سے 587 رنز بنائے ہیں۔ 25 سالہ وکٹ کیپر بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2023 میں فاتح کومیلا وکٹورینز کا حصہ تھے، انہوں نے 25 کی اوسط کے ساتھ 175 رنز بنائے