آئس لینڈ میں پہلی مرتبہ مچھر دریافت

   

Ferty9 Clinic

ریکیاوک، 22 اکتوبر (یو این آئی) آئس لینڈ میں پہلی مرتبہ مچھر دریافت کیے گئے ہیں، جو اس جزیرہ نما ملک کے لیے ایک غیر معمولی واقعہ ہے کیونکہ یہ دنیا کے ان چند خطوں میں شمار ہوتا ہے جہاں اب تک مچھر موجود نہیں تھے ۔ رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف پیر کے روز ایک محقق نے کیا۔ نیچرل سائنس انسٹیٹیوٹ آف آئس لینڈ کے ماہرِ حشرات (انٹومولوجسٹ) میتھیاس الفریڈسن کے مطابق دارالحکومت ریکیاوک سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں ‘کولیسٹا انولاتا’ نسل کے 3 مچھر 2 مادہ اور ایک نردیکھے گئے ۔