آئمہ و موذنین کا تین ماہ کا اعزازیہ جاری، عیدسے قبل اجرائی سے راحت

   

حیدرآباد: 4 جون (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت اور وقف بورڈ نے آئمہ اور موذنین کے تین ماہ کے اعزازیہ کی رقم جاری کردی ہے۔ ریاست کے 16114 آئمہ و موذنین کو مارچ، اپریل اور مئی کے اعزازیہ کے طور پر 24.04 کروڑ جاری کئے گئے۔ صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ عظمت اللہ حسینی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا اور دوسروں سے اظہار تشکر کیا جنہوں نے عید الاضحی سے قبل آئمہ و موذنین کے اعزازیہ کے سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ سے اعزازیہ کی عدم اجرائی کے سبب آئمہ و موذنین معاشی مشکلات کا سامنا کررہے تھے۔ عیدالاضحی سے عین قبل تین ماہ کے اعزازیہ کے طور پر فی کس 15 ہزار روپئے کی اجرائی پر آئمہ و موذنین نے راحت کی سانس لی ہے۔ یہ رقم ان کے بینک اکائونٹ میں منتقل کردی گئی۔1