کھاتوں میں 7 کروڑ 51 لاکھ 55 ہزار روپئے جمع: عظمت اللہ حسینی
حیدرآباد 20 جولائی ( سیاست نیوز ) صدر نشین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ کانگریس کی حکومت کی تشکیل کے بعد ہر ماہ پابندی سے آئمہ و موذنین کے اعزازیہ کی رقم جاری کی جارہی ہے ۔ انتخابی ضوابطہ اخلاق کے باعث کچھ تاخیر ہوئی تھی تاہم عید سے قبل تین ماہ کے بقایا جات جاری کئے گئے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہر ماہ استفادہ کنندگان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ۔ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ وقف بورڈ نے ماہ جون کے اعزازیہ کے طور پر 15 ہزار سے زائد آئمہ موذنین کیلئے 7 کروڑ 51 لاکھ 55 ہزار روپئے آئمہ موذنین کے کھاتوں میں جمع کردی ہے ۔ جون میں اس فہرست میں 700 تا 800 نئے آئمہ موذنین کو شامل کیا گیا ۔ جو درخواستیں مل رہی ہیں ان کا جائزہ لینے کے بعد انہیں منظوری دی جارہی ہے ۔ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ کانگریس حکومت اقلیتوں کے فلاح و بہبود کے معاملے میں عہد کی پابند ہے ۔ وقف بورڈ کی کارکردگی اس کا ثبوت ہے ۔ ان کے صدر نشین وقف بورڈ منتخب ہونے کے بعد اعزازیہ کبھی بقایا نہیں رہا ہے ۔ وہ بروقت اعزازیہ کی اجرائی کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ 2