عادل آباد میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے رکن اسمبلی جوگو رامنا کا اظہار خیال
عادل آباد ۔ آئمہ کرام قوم کے رہنما تصور کئے جاتے ہیں جن کی بنیادی ضرورت کو پورا کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد رکن ا سمبلی مسٹر جوگو رمنا نے مستقر عادل آباد کے محلہ بنگاری گوڑہ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا اور آئمہ کرام کیلئے رہائشی سہولت فراہم کرنے کی غرض تہوار دیپاولی کے بعد ڈبل بیڈروم کی کالونی تعمیر کرنے سے بھی اتفاق کیا ۔ اس موقع پر مسٹر جوگو رمنا نے کہا کہ ایسے افراد جن کے پاس رہائشی عارضی مکان ہے انہیں حکومت کیاسکیم کے تحت ڈبل بیڈروم تعمیر کرنے کی رقم فراہم کی جائے گی ۔ حکومت کی جانب سے جاری مختلف اسکیم کی ستائش کرتے ہوئے عوام کو اس سے استفادہ حاصل کرنے کا مشورہ دیا ۔ تنظیم آئمہ مساجد و موذن کی جانب سے منعقدہ اس تقریب کا آغاز حافظ منظور احمد کی قرات کلام پاک سے ہوا جبکہ عادل آباد جمعت العلماء صدر حافظ ابوبکر نے اپنے افتتاحی خطاب میں مسٹر جوگو رامنا کی کارکردگی کی بھرپور ستائش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف کی خصوصی دلچسپی کے بناء پر ضلع عادل آباد کے تمام مساجد کے آئمہ و موذن کو حکومت کی جانب سے ماہانہ اعزازیہ حاصل ہو رہا ہے جبکہ اس کی نمائندگی ٹی آر ایس قائد مسٹر اطہر اللہ خان کی تھی جن کی بھی بھرپور ستائش کرتے ہوئے اس موقع پر آئمہ و موذن کی جانب سے مسرٹ جوگو رمنا ، نائب صدر بلدیہ مسٹر ظہیر رمضانی ، اطہر اللہ خان کی بکثرت گلپوشی و شال پوشی کی گئی ۔ عادل آباد رکن اسمبلی نے اس موق عپر آئمہ کرام موذن کو شناختی کارڈ تقسیم کئے ۔ اس تقریب میں مولانا قمر ، حافظ عبدالعزیز ، مولانا ابوزر ، حامد ، حافظ کاظم پاشاہ ، مفتی سہیل ممتاز ، حافظ حسین ، حافظ ایوب ، مفتی مصطفی اور دیگر بھی موجود تھے ۔