نظام آباد :رکن پارلیمنٹ ڈی اروند نے پارٹی آفس میں ضلع صدر بسوا لکشمی نرسیا ، بی جے پی ریاستی رکن دھن پال سوریہ نارائنا و دیگر کے ساتھ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں آرمور یا کسی بھی اسمبلی حلقہ سے پارٹی کے احکامات پر انتخابات میں مقابلہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا نہ صرف اسمبلی انتخابات بلکہ اپنے والد ڈی سرینواس کو بھی بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی ۔ مسٹر اروند پارٹی آفس میں ریاستی حکومت کے خلاف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آرایس حکومت کی جانب سے کئے جانے والے پالیسیوں کیخلاف سنکرانتی کے بعد جدوجہد کی جائے گی اور منصوبہ بند تحریک چلائی جائے گی ۔ صحافیوں کی جانب سے پوچھے گئے سوال پر آرمور سے اسمبلی مقابلہ کررہے ہیں ۔ مسٹر اروند نے کہا کہ بی جے پی ہائی کمان ہدایت دینے کی صورت میں مقابلہ کیا جائیگا کیونکہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کو اسمبلی انتخابات بھی مقابلہ کراتی ہے اسی لئے پارٹی کے فیصلہ پر عمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا اور آرمور رکن اسمبلی جیون ریڈی کی شکست یقینی قرار دیتے ہوئے ان کے والد ڈی سرینواس بی جے پی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائیگا جبکہ ڈی سرینواس کانگریس میں شامل ہونے کیلئے منصوبہ بند ہے اور ان کے والد بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے ہیں ۔