آئندہ الیکشن کانگریس کاآخری الیکشن :ڈگ وجئے

   

Ferty9 Clinic

بھوپال ۔ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلی اور کانگریس کے سینئر لیڈر ڈگ وجئے سنگھ آج ایک بار پھر تب سرخیوں میں آگئے جب وہ ایک وائرل ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنائی دیئے کہ 2023میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کانگریس کے آخری انتخابات ثابت ہوسکتے ہیں اس کے بعد عوام کانگریس کو موقع نہیں دیں گے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے کئی مقامی لیڈروں نے اس ویڈیو کو وائرل کیا ہے ۔ ویڈیو رتلام ضلع کا بتایا جارہا ہے ۔ رتلا م ضلع سے موصولہ خبر کے مطابق سنگھ نے یہ بات مقامی سرکٹ ہاوس میں جاورا کے کانگریس کے لیڈروں سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مسٹر سنگھ اپنے رتلام قیام کے دوران جب سرکٹ ہاوس پہنچے تو جاورا سے کانگریس کے مختلف گروپوں کے لیڈر ان سے ملاقات کے لئے آئے ۔ پارٹی کے الگ الگ گروپ کے لیڈر سنگھ سے الگ الگ ملاقات کرنا چاہتے تھے لیکن انہوں نے تمام کو ایک ساتھ ملاقات کے لئے بلایا۔ سنگھ جاورا کے ان کانگریسی لیڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ لوگ نہ تو ایک دوسرے کے ساتھ آنے کیلئے تیار ہیں اورن ہی ایک دوسرے سے سے بات کرنے کیلئے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ اگر سب متحد ہوکر الیکشن نہیں لڑتے تو 2023کا الیکشن کانگریس کے لئے آخری الیکشن ثابت ہوگا اور اس کے بعد عوام پارٹی کو کوئی موقع نہیں دیں گے ۔ پارٹی کو کام کرنے کیلئے کارکن نہیں ملیں گے ۔