سرگرم سیاست میں برقرار رہنے اور عوامی خدمت جاری رکھنے کا عزم، دسہرہ تقریب سے جگا ریڈی کا خطاب
سنگاریڈی۔ 3 اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جگاریڈی ورکنگ پرسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اعلان کیا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں وہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے مقابلہ نھیں کریں گے بلکہ ان کی اہلیہ نرملا جگا ریڈی کانگریس پارٹی امیدوار ہوں گی لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نھیں ہیکہ وہ عملی سیاست سے دور ہو رہیں ہیں بلکہ وہ اپنا کام جاری رکھیں گے۔ جگا ریڈی کے اس اعلان نے ضلع کی سیاست میں ہلچل پیدا کردی ہے۔ جگا ریڈی ورکنگ پرسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے اسٹیڈیم گراونڈ سنگاریڈی میں جمعرات کی شام منعقدہ دسہرہ تہوار تقریب کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں وہ حصہ نھیں لیں گے اور ان کی جگہ ان کی اہلیہ نرملا جگاریڈی صدر ضلع کانگریس و چیرمین تلنگانہ انڈسٹریل انفرا اسٹرکچر کارپوریشن حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے کانگریس پارٹی امیدوار ہوں گی۔ نرملا جگا ریڈی کو بہترین قائد قرار دیتے ہوے کہا کہ شب 12 بجے بھی وہ فون پر عوام کے لیے دستیاب رہتی ہیں۔ جگاریڈی نے کہا کہ اب ان کی عمر 59 سال ہے اور آئندہ دس سال تک وہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے انتخابات نھیں لڑیں گے تاہم سرگرم سیاست اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ہمیشہ کی طرح تہوار اور دیگر سرگرمیاں برقرار رکھنے اور عوام کے درمیان موجود رہنے کی وضاحت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ برے وقت میں ان کا ساتھ دینے والوں کو بہتر مواقع اور مقام فراہم کریں گے۔ دس سال بعد وہ دوبارہ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ انھوں نے نوجوانوں کو تلقین کی کہ وہ موٹر سیکل اور کار تیز رفتاری کے ساتھ نہ چلائں چونک والدین کو اپنی اولاد سے بے پناہ محبت، بھروسہ، اعتماد اور توقعات ہوتی ہے۔ تیز رفتاری کی وجہ حادثات پیش آتے ہیں اور پل بھر میں سب کچھ بدل جاتا ہے۔ گانجہ، شراب اور ڈرگس کی لعنت سے دور رہنے کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ ان عادتوں کی وجہ نہ صرف گھر برباد ہوجاتا ہے بلکہ جان لیوا بیماریاں بھی ہوجاتی ہیں۔ اس موقع پر نرملا جگا ریڈی، جیا جگا ریڈی، بھرت سائی جگا ریڈی، توپاجی اننت کشن جنرل سکریٹری تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی، کونا سنتوش اور دیگر قائدین و کارکنان موجود تھے۔ اسٹیڈیم گراونڈ میں منعقدہ دسہرہ تقریب موں عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔