آئندہ انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی پریشان :عآپ

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو آنے والے انتخابات میں شکست ہونے والی ہے اس لیے وزیر اعظم نریندر مودی بوکھلاہٹ میں سنجے سنگھ کے گھر پر چھاپہ ماری کروا رہی ہے ۔گوپال رائے نے آج کہا کہ سنجے سنگھ کے گھر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)کی چھاپہ ماری اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ اس ملک کا ہر سروے بتا رہا ہے کہ بی جے پی آئندہ انتخابات میں ہار رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اس بوکھلاہٹ میں کارروائی کروا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں اس معاملے کے حوالے سے ایک ہزار مقامات پر چھاپے ماری کی گئی ہے ۔ ای ڈی اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے کئی لوگوں کو گرفتار کیا اور تشدد کیا لیکن آج تک کسی سے ایک روپیہ بھی برآمد نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سنجے سنگھ کے گھر سے بھی کچھ نہیں ملنے والا ہے ۔آپ لیڈر اور دہلی حکومت کے وزیر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ ایم پی سنجے سنگھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کے چھاپے پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک خیالی گھپلہ ہے جس میں گزشتہ 15 ماہ سے تفتیش چل رہی ہے ۔ کم از کم ایک ہزار جگہوں پر ای ڈی اور سی بی آئی نے چھاپے مارے لیکن کہیں سے ایک روپیہ بھی برآمد نہیں ہوا۔ سنجے سنگھ کے گھر سے بھی کچھ نہیں ملا۔