حیدرآباد۔/27 جولائی، ( سیاست نیوز) محکمہ موسمیات نے ریاست میں 30 جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ 30 جولائی تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں وقفہ وقفہ سے اوسط بارش ہوسکتی ہے اور بعض مقامات پر تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ حیدرآباد کے بارے میں محکمہ موسمیات نے ابرآلود مطلع رہنے اور آئندہ دو دنوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ 30 جولائی اور یکم اگسٹ کو بھی حیدرآباد اور اطراف و اکناف بارش ہوسکتی ہے۔