حیدرآباد میں اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے
حیدرآباد 27 جولائی ( سیاست نیوز ) ملک کے مغربی حصوں میں موسمی تبدیلیوں کے اثر سے تلنگانہ کے کئی حصوں میں جمعہ اور ہفتے کو شدید سردی کا امکان ہے ۔ کچھ علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے ۔ جمعرات کی صبح اوسط اقل ترین درجہ حرارت 17.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ حیات نگر میں درجہ حرارت 14.4 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب شہر کے کئی علاقوں میںرات کا درجہ حرارت 12 تا 14 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔ مضافاتی علاقوں جیسے حیات نگر ‘ سرور نگر ‘ اپل ‘ ایل بی نگر اور فلک نما میں اقل ترین درجہ حرارت 10 ڈگری سے کم ہوسکتا ہے ۔ شہر میں امکان ہے کہ صبح کے وقت کہر رہے گا اور سرد ہوائیں چل سکتی ہیں۔ تلنگانہ کے شمالی اضلاع میں بھی سرد لہر ہے اور پیش قیاسی ہے کہ آصف آباد ‘ سنگاریڈی ‘ نرمل ‘ منچریال ‘ نظام آباد اور کاما ریڈی میں اقل ترین درجہ حرارت 8 تا 10 ڈگری سلسئیس ریکارڈ ہوسکتا ہے ۔یہ موسمی حالات مزید تین دن جاری رہیں گے ۔