آئندہ تین دن کے دوران ریاست بھر میں بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔جاریہ ہفتہ کے آخر میں تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ۔ کہا جا رہاہے کہ 12 تا 15جون شہر کے علاوہ تمام اضلاع میں موسلا دھار بارش ہوگی اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوگی۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ میں تیز ہواؤں اور گرج اور چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا اور ان تین دنوں میں تیز اور موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی جا رہی ہے ۔ہفتہ اور اتوار کو ریاست میں 70 تا 110 ملی میٹر بارش کا امکان ہے اور اس سے زیادہ 120تا200ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔ اضلاع آصف آباد‘ جگتیال ‘ سرسلہ ‘ نظام آباد‘ پداپلی ‘ نرمل ‘ محبوب آباد و حیدرآباد میں شدید بارش کا امکان ہے۔ اضلاع میں گذشتہ دو یوم میں2تا5ڈگری درجہ حرارت میں کمی آئی ہے جبکہ ہنمکنڈہ میں 7.5 ڈگری درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔