آئندہ جنوری میں رام مندر کا افتتاح

   

ایودھیا : ایودھیا میں رام مندر کی افتتاحی تقریبات اگلے سال جنوری میں ہو گی اور تین روز تک جاری رہے گی۔ رام مندر ٹرسٹ کے ممبر نے کہا تھا کہ اس ایونٹ کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کو خصوصی دعوت نامہ بھیجا جائے گا۔رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری چمپت رائے نے کہا کہ رام مندر کی افتتاحی تقریبات اگلے سال جنوری کے تیسرے ہفتے 21، 22 اور 23 جنوری کو ہوں گی۔تقریب میں سادھو اور دیگر شخصیات بھی شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی تقریب غیرسیاسی رکھی جائے گی اور مختلف سیاسی جماعتوں سے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔