آئندہ دس دنوں میں غریبوں میں پٹوں کی تقسیم

   

جی او 58 اور 59 کے تحت فیصلہ ۔ کٹ آف 2020 کردیا گیا
حیدرآباد /28 اپریل ( سیاست نیوز ) کابینہ کی سب کمیٹی نے جی او نمبر 58,59 کے تحت مکانات کی اراضیات کو باقعدہ بنانے کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ سب کمیٹی نے کہا کہ ہفتہ یا دس دن میں اس عمل کو مکمل کرلیں ۔ وزراء اور ارکان اسمبلی کے ہاتھوں پٹہ جات کی تقسیم کیلئے اقدامات کے احکام جاری کئے گئے ۔ کابینی سب کمیٹی کا آج اجلاس منعقد ہوا جس میں وزراء ہریش راؤ ، کے ٹی آر ، ای دیاکر راؤ اور سرینواس گوڑ نے شرکت کی ۔ اجلاس میں جی او 58 اور 59 کے تحت غریب عوام میں مکانات کے پلاٹس تقسیم کرنے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سب کمیٹی نے سی سی ایل اے نوین متل کو ہدایت دی کہ کس ضلع میں کتنے پٹہ جات تقسیم کرنا ہے اس کی نشاندہی کرکے رپورٹ تیار کریں۔ واضح کیا گیا ہے کہ ہر گھر کے پلاٹس کے ریگولرائزیشن کو یقینی بنایا جائے اور تمام اہل افراد کو اس سے فائدہ پہونچایا جائے ۔ زیر التواء درخواستوں کی تیزی سے جانچ کی جائے ۔ سب کمیٹی نے ضلع کلکٹرس پر زور دیا کہ وہ روزآنہ جائزہ لے کر اس میں تیزی پیدا کریں۔ کمیٹی نے عہدیداروں کو بتایا کہ جی او 58، 59 کا کٹ آف 2014 تھا لیکن کے سی آر نے کٹ آف کو بڑھا کر 2020 کردیا ہے۔ درخواست داخل کرنے والے ہر غریب کو فائدہ پہونچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ن