گریڈ دینے کا کام تقریباً مکمل، اس مرتبہ 10/10 مارکس 2 لاکھ سے زائد طلبہ کو ممکن
حیدرآباد: ریاست میں اس سال دسویں جماعت کے امتحانات میں تقریباً 40 فیصد طلبہ کو 10 جی پی اے مارکس ملنے کے امکانات ہیں ۔ جملہ 5.21 لاکھ طلبہ میں تقریباً دو لاکھ طلبہ کو 10/10 جی پی اے مارک حاصل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ سال کے بہ نسبت یہ تعداد 60 ہزار زیادہ ہیں۔ حکومت نے کورونا بحران کے پیش نظر دسویں جماعت کے تمام طلبہ کو بغیر امتحانات کے کامیاب بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور تمام طلبہ کو (ایف اے۔1 ) کی بنیاد پر گریڈس دینے سے اتفاق کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے انچارج سکریٹری سندیپ کمار سلطانیہ نے 11 مئی کو احکامات بھی جاری کردیئے ۔ اس سال 521,393 لاکھ طلبہ نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لئے فیس داخل کی ہے۔ گورنمنٹ امتحانات کے شعبہ کے عہدیداروں نے گریڈ دینے کے عمل کو تقریباً مکمل کرلیا ہے ۔ آئندہ دو یا تین دن میں نتائج جاری ہونے کے قوی امکانات ہیں ۔ گزشتہ تعلیمی سال (2019-20) کے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات نہ ہونے پر چار ایف آے امتحانات کی بنیاد پر امتحانات کا انعقاد کئے بغیر طلبہ کو مارکس دیئے گئے تھے۔ تب 5.34 لاکھ کے منجملہ 1,41,382 لاکھ طلبہ 10 جی پی اے سے کامیاب ہوئے تھے ۔ اس مرتبہ سال (2020-21 ) کیلئے صرف 40 دن ہی اسکولس میں باقاعدہ تعلیم ہوئی ہے ۔ اس دوران صرف (ایف اے) امتحانات کا انعقاد کیا گیا ۔ کورونا کی وجہ سے دوبارہ اسکولس بند کردیئے گئے جس کی وجہ (ایف اے) کی بنیاد پر ہی گریڈس دیئے جارہے ہیں ۔