آئندہ دو تین دن میں سرپنچ انتخابات کیلئے نوٹیفکیشن جاری ہوگا

   

Ferty9 Clinic

کوڑنگل کو عالمی طرز کا تعلیمی مرکز میں تبدیل کیا جائے گا، کوڑنگل میں 103 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد، چیف منسٹر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 24۔نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ آئندہ دو تین دن میں گرام پنچایت انتخابات کیلئے نوٹفکیشن جاری ہوگا۔ ترقی میں رکاوٹ بننے والوں کو ووٹ نہ دینے کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کانگریس کو بھاری اکثر یت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی۔ کوڑنگل کو عالمی تعلیم کے مرکز میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔ آج چیف منسٹر نے اپنے اسمبلی حلقہ کوڑنگل میں 103 کروڑ روپئے کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کر رہی ہے ۔ اپوزیشن جماعتیں تعمیری رول ادا کرنے کے بجائے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں ۔ آنے والے گرام پنچایت انتخابات میں عوام ایسی جماعتوں کو سبق سکھائیں اور ریاست کو ترقی دینے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی کانگریس پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ چیف منسٹر نے کہا کہ کوڑنگل میں پانچ ہزار کروڑ روپئے کے مصارف سے ایجوکیشن کیمپس تعمیر کیا جارہا ہے ۔ ریاست کے مختلف مقامات سے کوڑنگل پہنچ کر نوجوانوں کو سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہیں یقین ہے کہ تعلیمی اعتبار سے مستقبل میں کوڑنگل دہلی اور نوئیڈا کی طرز پر ترقی کرے گا۔ کانگریس حکومت تعلیم ، صحت اور آبپاشی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ دنیا سے مقابلہ آرائی کے لئے یہ تینوں چیزیں انتہائی اہم ہے۔ معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے اسمبلی حلقہ کوڑنگل میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ دریائے کرشنا اسمبلی حلقہ کوڑنگل کے بازو سے گزرتی ہے مگر اس دریا کا ایک خطرہ پانی بھی کوڑنگل کو حاصل نہیں ہوا ہے۔ آئندہ تین سال کے دوران دریائے کرشنا کا پانی کوڑنگل کو منتقل کرنے کیلئے بڑے پیمانہ پر ا قدامات کئے جا ئیں گے ۔ بہت جلد کوڑنگل کو ریلوے خدمات بھی حاصل ہوجائے گی۔ کوڑنگل کے کسان گز شتہ 70 سال سے مختلف مسائل سے دوچار ہیں۔ بہت جلد ان کے مسائل کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔ کوڑنگل میں بڑ ے بڑے صنعتیں قائم کرنے کی بھی حکمت عملی تیار کی گئی ہے لیکن لگا چرلہ میں اپوزیشن کی جانب سے کسانوں کو گمراہ کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہے ۔ جس گھر میں خوا تین سکون اور مطمئن سے زندگی گزارتے ہیں ، وہیں ریاست ترقی کرتی ہے ۔ کانگریس حکومت ریاست کی ایک کروڑ خواتین کو کروڑ پتی بنانے کا منصوبہ تیار کر تے ہوئے کام کر رہی ہے اور اس کے مثبت نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ اڈانی ، امبانی جو کاروبار کرتے ہیں ، وہی کاروبار تلنگانہ میں خواتین کے ذریعہ کرائے جارہے ہیں۔ ہائی ٹیک سٹی کے قریب خواتین کو تین ایکر اراضی مختص کی گئی ہے، خواتین کی جانب سے تیار کی جانے والی اشیاء کی نمائش کے ساتھ مارکیٹنگ کی جائے گی۔ یہی نہیں کوڑنگل کو سیاسی میدان میں بھی اعلیٰ مقام فراہم کرنے حکومت منظم طریقہ سے کام کر رہی ہے۔ ریاست میں خواتین کو ایک ہزار آر ٹی سی بسوں کا مالک بنایا گیا ۔ بڑے پیمانہ پر خواتین کو پٹرول پمپس فراہم کئے جارہے ہیں۔ 312 اسکولس میں طلبہ کو بریک فاسٹ دیا جارہا ہے ۔ حکومت خواتین کے ترقی اور بہبود کیلئے عہد کی پابند ہے۔2