ریاست کے بعض مقامات پر 2.1 تا 4 ڈگری سی کا نمایاں اضافہ
حیدرآباد : آئی ایم ڈی (محکمہ موسمیات) کی بلیٹن میں کہا گیا کہ 27 اور 28 مارچ کو تلنگانہ میں مختلف مقامات پر اعظم ترین درجہ حرارت میں معمول سے 2 تا 3 ڈگری سلسیس اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انہوں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بعض مقامات پر درجہ حرارت میں 2.1 تا 4 ڈگری سلسیس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ اس بلیٹن میں کہا گیا کہ ریاست کے بعض مقامات پر دن کا درجہ حرارت معمول سے 1.6 تا 3 ڈگری سلسیس زیادہ تھا۔ اس موسم میں پہلی مرتبہ بھدراچلم میں دن کا درجہ حرارت 40-2 ڈگری سلسیس سے متجاوز ہوگیا۔ اس کے بعد راماگنڈم (39)، محبوب نگر (38.9) اور عادل آباد (38.3)، ڈنڈیگل (38.2) اور نظام آباد میں 38 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ریاست کے دوسرے مقامات پر درجہ حرارت اس طرح ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد 37.8 ڈگری سلسیس، کھمم، 37.4، میدک 36.8، حکیم پیٹ، ہنمکنڈہ اور نلگنڈہ میں 36.5، 27 مارچ تا یکم ؍ اپریل 38، 38، 39، 40 اور 40 ڈگری سلسیس کی پیش قیاسی کے ساتھ حیدرآباد میں گرمی میں اضافہ کا امکان ہے۔ موسمی پیش قیاسی کے مطابق 29 اور 30 مارچ کو حیدرآباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا اور گرج چمک کا امکان ہے۔ اس دوران عادل آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران اقل ترین درجہ حرارت 18.2 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ریاست کے زیادہ تر حصوں میں رات کے درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی جو زیادہ تر علاقوں میں معمول کے مطابق رہا۔