آئندہ دو یوم کے دوران تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

,

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب عادل آباد ‘ کمارم بھیم ‘ منچریال ‘ پیدا پلی ‘ کریمنگر ‘ سدی پیٹ ‘ جئے شنکر بھوپال پلی ‘ ملگ ‘ بھدرا دری کتہ گوڑم ‘ ورنگل رورل ‘ ورنگل اربن ‘ محبوب آباد ‘ جنگاوں ‘ یادادری بھونگیر ‘ کھمم ‘ سوریہ پیٹ اور نلگنڈہ اضلاع میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ اس کے علاوہ تیز ہوائیں اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں کیونکہ شدید بارش کی صورت میں سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے ۔ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی سے تلنگانہ و شہر کے کئی علاقوں میں ہفتہ کی شب سے ہلکی ٰ تیز بارش جاری ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو یوم کے دوران یہی صورتحال رہے گی۔ شہر میں ہفتہ کی شب رات دیر گئے تک بارش کا سلسلہ جاری رہا اور صبح کی اولین ساعتوں تک ہلکی بونداباندی ہوتی رہی ۔ شہر کے کئی علاقو ںمیں دن کے اوقات میں بھی مطلع ابر آلود رہا اور دوپہر میں ہلکی و تیز بارش ریکارڈ کی گئی ۔