حیدرآباد۔ 17 اکتوبر (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم کے عہدیداروں نے بتایا کہ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات آئندہ سال مارچ میں منعقد ہوں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ووکیشنل ایس ایس سی امتحانات بھی مارچ میں ہی منعقد کئے جائیں گے۔ گزشتہ سال سے ہی 11 پیپرس کے بجائے 6 پیپرس پر مشتمل دسویں جماعت کا سالانہ امتحان منعقد کیا جارہا ہے۔ عنقریب دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ کو نامنل رولس اب آن لائن میں جمع کرانی ہوں گی۔ یونیفائیڈڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن (UDISE) پلس میں طلبہ کا ڈاٹا محفوظ رہے گا۔ محکمہ تعلیم کی ڈائرکٹر سری دیوسینا نے مسلمہ اسکولس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کا ڈاٹا 28 اکتوبر سے قبل UDISE پلس ویب سائیٹ پر اپ ڈیڈ کریں۔ طلبہ کو بھی مشورہ دیا گیا ہے وہ اپنی جامع معلومات فراہم کریں۔ دسویں جماعت کے امتحانات کو 6 پیپرس پر مشتمل کرنے سے طلبہ کو بھی امتحان کی تیاریوں میں آسانی ہورہی ہے۔ ن