ریاستی حکومت کے اقدام سے سات لاکھ بچے مستفید ہوں گے
حیدرآباد :۔ ریاستی حکومت کے اسکولس میں آئندہ تعلیمی سال 2020-21 سے امکان ہے کہ پری پرائمری ایجوکیشن کا آغاز کیا جائے گا ۔ جس کے لیے انفراسٹرکچر درکار ہے ۔ جو مرکزی حکومت کی جانب سے نیشنل ایجوکیشن پالیسی ( این ای پی ) میں مقرر کئے گئے معیار کے مطابق ہونا چاہئے ۔ اس کے علاوہ ان تمام اسکولس میں جہاں بہتر سہولتیں نہیں ہیں درکار سہولتیں فراہم کرنے ہوں گے اور بہتر انتظامات کرنا ہوگا تاکہ پری ۔ پرائمری ایجوکیشن پر عمل درآمد کیا جاسکے ۔ حال میں منعقدہ ایک میٹنگ میں مرکزی حکومت نے قومی تعلیمی پالیسی پر عمل درآمد کرنے کے لیے منصوبے بنانے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ۔ ریاست تلنگانہ میں اگر پری ۔ پرائمری ایجوکیشن کو شروع کیا گیا تو اس سے غریب خاندانوں کے تقریبا سات لاکھ طلبہ مستفید ہوں گے ۔ اگر پری ۔ پرائمری تعلیم کو گورنمنٹ اسکولس میں شروع کیا گیا تو پانچ لاکھ سے زائد طلبہ اس سے راست طور پر مستفید ہوں گے ۔ دیگر دو لاکھ طلبہ جو خانگی اسکولس میں پری ۔ پرائمری ایجوکیشن کے متحمل نہیں ہوسکتے ، یقینا گورنمنٹ اسکولس میں داخلہ حاصل کریں گے ۔ فی الوقت سات لاکھ طلبہ خانگی اسکولس میں نرسری ، ایل کے جی ، یو کے جی میں تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ موجودہ طور پر ، ریاست میں 22 لاکھ طلبہ 35,000 آنگن واڑی سنٹرس کے ذریعہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ ان میں 9,14,620 بچوں کی عمر تین سال سے کم ہے اور 4,80,946 طلبہ کی عمر تین اور چھ سال کے درمیان ہے ۔ نیشنل ایجوکیشن پالیسی کے مطابق ریاستی حکومت کو تعلیمی سال 2020-21 کے آغاز سے قبل پری ۔ پرائمری ایجوکیشن کے بارے میں جامع معلومات حاصل کرنا ہوگا ۔
موجودہ انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے علاوہ ریاستی حکومت کو پری ۔ پرائمری ایجوکیشن کے لیے بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے منصوبہ بنانا ہوگا ۔ پرائمری اسکولس کو ٹھیک انداز میں تقسیم کرنا چاہئے تاکہ پری ۔ پرائمری کلاسیس کا انعقاد کیا جاسکے ۔ پرائمری اسکولس میں تیاری کے کلاسیس شروع کئے جانے چاہئے ۔ ٹیچنگ اور لرننگ میٹریل بشمول لنگسٹک میٹریل کو ایس سی ای آر ٹی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (DIET) کے اشتراک سے مرتب کرنا ہوگا ۔ مرکز نے ریاستوں کو واضح طور پر کہا کہ انہیں پرائمری ایجوکیشن ( ابتدائی تعلیم ) کے لیے دو مرحلوں میں طویل مدتی پلان بنانا ہوگا ۔ پہلے مرحلہ میں ، اگر اسکولس میں ضروری انفراسٹرکچر ہو تو آئندہ تعلیمی سال سے پری ۔ پرائمری ایجوکیشن کا آغاز کیا جانا چاہئے ۔ اسکولس میں کسی بھی قیمت پر بنیادی انفراسٹرکچر کو فروغ دینا چاہئے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ 2022 اور 2025 کے درمیان پری ۔ پرائمری تعلیم کا آغاز ہو ۔ دوسرے مرحلہ میں 2025-30 تک تمام اسکولس میں پروفیشنلی ٹرینڈ ٹیچرس اور آنگن واڑی ورکرس ہوں ۔ لہذا 2030 تک ایس سی ای آر ٹیز ، ڈائیٹس ، اور سی آر سی کو مستحکم کرنے کیلئے ضروری اقدامات کرنے چاہئے ۔ پری ۔ پرائمری تعلیم کو مستحکم کرنے کیلئے CDP پر عمل درآمد کرنا چاہئے ۔۔