آئندہ سال کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک قرض کی معافی

   

تلنگانہ میں کسان خوشحال، وزیر
زراعت نرنجن ریڈی کا دعویٰ
حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے کہا کہ آئندہ سال کسانوں کو ایک لاکھ روپئے تک کہ قرضہ جات مکمل طور پر معاف کئے جائیں گے۔ وزیر نے کہا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے کسانوں کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کا عہد کیا ہے۔ وزیر زراعت کے مطابق تلنگانہ میں کسانوں کی جانب سے قرض کے حصول کے حالات میں کمی واقع ہوئی ہے۔ کسانوں کو مقررہ وقت پر رعیتو بندھو اسکیم کی امدادی رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کیلئے کسانوں کو کسی پر انحصار کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا وباء کے پیش نظر کسانوں کے قرض معافی اسکیم پر عمل آوری میں تاخیر کا وزیر زراعت نے اعتراف کیا اور کہا کہ معاشی صورتحال کے کمزور ہونے کے سبب ابھی تک 36 ہزار روپئے تک کے قرض معاف کئے گئے۔ر