آئندہ سال یو اے ای کا پہلا خلائی جہاز مریخ پر روانہ ہوگا

   

دوبئی ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات نے آج ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالم عرب کا پہلا خلائی جہاز جولائی 2020ء میں لانچ کرے گا جو مریخ کا سفر کرے گا۔ اس خلائی جہاز کو ’’ہوپ پروب‘‘ کا نام دیا گیا ہے جسے امائیریٹس مارس مشن (EMM) بھی کہا جاتا ہے، جو مریخ پر پہنچ کر وہاں کی تمام معلومات بشمول ہائیڈروجن اور آکسیجن گیاسس کے نقصان حاصل کرے گا۔ یو اے ای اسپیس ایجنسی (UAESA) اور محمد بن راشد اسپیس سنٹر (MBRSC) کی جانب سے جاری کئے گئے مشترکہ صحافتی بیان میں بتایا گیا ہیکہ اگر یہ مشن کامیاب ہوا تو یہ اپنی نوعیت کی پہلی خلاء نوردی ہوگی جہاں مذکورہ سرخ سیارہ کی تصاویر لی جائیں گی۔ صحافتی بیان میں اس بات کی بھی توثیق کی گئی ہیکہ ’’ہوپ پروپ‘‘ کو آئندہ سال وسط جولائی میں لانچ کیا جائے گا۔

شام کے حلب میں بمباری ، چارافراد ہلاک
بیروت،یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) شام کے شمال مغربی شہر حلب کے رہائشی علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جا رہی گولاباری سے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 25 شہری زخمی ہوئے ہیں۔شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے چہارشنبہ کو شامی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ دہشت گردوں نے ضلع زوبیدیہ پر حملہ کر دیا جس میں ایک بچے کی موت ہو گئی اور دو دیگر شہری زخمی ہو گئے۔