آئندہ ماہ سے ویکسنیشن میں تیزی : امیت شاہ

   


احمدآباد : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ حکومت ہند نے کوویڈ ۔ 19 کے خلاف ویکسنیشن کی رفتار جولائی اور اگسٹ میں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ احمدآباد میں ایک ویکسنیشن سنٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی کا یہ فیصلہ کہ 18 سال اور زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین مفت فراہم کیا جائے ، لگ بھگ ہر شہری کو ٹیکہ لگانے کا مقصد تیزی سے حاصل کرنے میں معاون ہوگا ۔ اُنھوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے ٹیکہ لگانے کا عمل تیز کردینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پیر کی صبح امیت شاہ نے کہا کہ مودی کی قیادت میں حکومت کوویڈ کے خلاف لڑائی میں اہم قدم اُٹھارہی ہے جو 18 سال والوں کو ویکسین فری فراہم کرنا ہے ۔ ہندوستان جیسی بڑی آبادی والے ملک میں 18 سال سے زائد عمر والوں کو فری ویکسین فراہم کرنا بہت بڑا فیصلہ ہے ۔