اسلام آباد: اردو نیوز کی طرف سے کیے گئے ایک سروے کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں رائے دہندگان کی اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دینا چاہے گی، تاہم اس کی رائے میں ملک کے آئندہ وزیرِاعظم نواز شریف ہوں گے۔ سروے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بجائے جماعت اسلامی تیسری پسندیدہ جماعت کے طور پر سامنے آئی ہے۔رائے دہندگان کی اکثریت کا کہنا ہے کہ نئی آنے والی حکومت کیلئے معیشت کی بحالی سب سے بڑا مسئلہ ہو گا جبکہ مہنگائی، بیروزگاری اور امن وامان کی صْورتِ حال دیگر بڑے چیلنجز بن کر سامنے آئیں گے۔ رائے دہندگان میں 33.7 فیصد نے تحریک انصاف کو، 23 فیصد نے مسلم لیگ (ن) کو، 21.6 نے جماعت اسلامی کو جبکہ 5.6 نے پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ دیا۔