ورکلا، 19 اکتوبر (یو این آئی) بکر پرائز یافتہ سری لنکا کے مصنف شیہان کروناتیلاکا نے کہا ہے کہ سفر نامہ ایک ادبی صنف کے طور پر اپنے اندر بے پناہ امکانات اور تنوع رکھتا ہے ۔ کروناتیلاکا نے ہفتہ کے روز کیرالا کے ورکلا میں شروع ہوئے تین روزہ یانم ‘یاترا ساہتیہ مہوتسو’ میں ملیالم مصنفہ کے آر میرا کے ساتھ بات چیت کے ایک سیشن کے دوران کہاکہ’سفر نامہ کچھ بھی یعنی سیاسی، موضوعی اور بعض اوقات منزل کے بجائے مصنف کی اصل شناخت کو ظاہر کرنے والا بھی ہوسکتا ہے ۔ کروناتیلاکا نے کہا کہسفرنامہ کی کئی شکلیں ہیں، لیکن ایک مصنف جس میں مجھے خاص طور پر دلچسپی ہے وہ ہیں اے اے گل، جو اپنی کہانیوں میں ان جگہوں کے لیے پوری نفرت کا اظہار کرتے ہیں جہاں وہ جاتے ہیں۔