آئندہ ہفتے کے بعد گرمی کی شدت میں کمی کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد10۔اکٹوبر(سیاست نیوز) موسم کی تبدیلی ّے گرمی کی شدت میں اضافہ نئی بات نہیں ہے لیکن درجہ حرارت میں اس قدراضافہ معمول کی بات نہیں ہے جس کے نتیجہ میں شہر ؤ بیشتر اضلاع میں شہریوں میں شدید گرمی کی کا احساس ہو رہا ہے ۔ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ موسم باراں کے بعد سرما کی بجائے گرما آچکا ہے۔ماہر موسمیات اے سرینواس نے بتایا کہ موسم باراں کے بعد گرم موسم کوئی نئی بات نہیں ہے۔شہر میں درجہ حرارت 38 ڈگری سے تجاوز کرچکا ہے اور آئندہ 5 یوم میں گرمی میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے ۔ ماہرین کے مطابق موسم سرما کا آغاز اور سرد لہرکی شروعات آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتہ میں شروع ہوگی جبکہ آئندہ ہفتہ کے بعد گرمی اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی۔ درجہ حرارت میں اضافہ سے موسم گرما کا احساس ہورہا ہے اور یہ سلسلہ ایک ہفتہ جاری رہ سکتا ہے ۔