آئندہ 3 یوم اوسط بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔ ایک ہفتے سے گرم موسم کے بعد شہر کے کچھ حصوں میں آج شام شدید بارش ہوئی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائیٹی کے بموجب شہر میں آئندہ تین دن کے دوران ہلکی سے اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری کے آس پاس ہوسکتا ہے ۔