آئندہ 5سال گرم ترین ہوں گے: اقوام متحدہ

   

جنیوا: اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہیکہ آئندہ پانچ سال حالیہ تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوں گے اور اس دوران عالمی درجہ حرارت ‘پری انڈسٹریل دور’ کے مقابلے میں ہر سال کم از کم ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔’پری انڈسٹریل’ دور 1850 سے 1900 کے درمیانی عرصے کو کہا جاتا ہے جب دنیا میں صنعتی سرگرمیاں کا صحیح معنوں میں آغاز بھی نہیں ہوا تھا۔ عالمی ادارے کے مطابق اگلے پانچ برسوں کے دوران مغربی یورپ میں مزید طوفان آئیں گے جبکہ سال 2020 میں جنوبی امریکہ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے متعدد حصے زیادہ تر خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔