آئنسٹائن سے زیادہ ذہین برٹش پاکستانی طالبہ کا عالمی ریکارڈ

   

لندن : برٹش پاکستانی طالبہ ماہ نور چیمہ نے جنرل سرٹیفکیٹ آف سکینڈری ایجوکیشن( جی سی ایس ای) کے امتحان میں 34 مضامین میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرلی۔ذرائع کے مطابق 16 برس کی ماہ نور چیمہ نے برطانیہ سمیت دنیا بھرمیں نئی تاریخ رقم کردی، ماہ نور نے اولیول امتحان میں 10 مضامین اسکول سے اور 24 پرائیوٹ امیدوار کے طور پر دیے اور تمام میں اے اسٹار گریڈ حاصل کرلیے۔ماہ نورکا آئی کیو لیول البرٹ آئنسٹائن سے بھی زیادہ ہے۔مینسا آئی کیو ٹیسٹ میں ماہ نور کا اسکور 161 رہا ہے۔وہ ذہانت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ایک فیصد افراد میں سے ہیں۔