آئینہ دکھانے والے قوم مخالف قرار پاتے ہیں

   

ستیہ ناڈیلا کے ریمارکس پر کانگریس کا ردعمل
نئی دہلی 14 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر پھوٹ ڈالو کی پالیسی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہاکہ حکمرانی کو فراموش کردیا گیا ہے ۔ پارٹی نے کہا کہ جو کوئی حکومت کو یا وزیر اعظم کو آئینہ دکھاتا ہے اسے قوم مخالف قرار دیا جاتا ہے ۔ کانگریس ترجمان رندیپ سرجیوالا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی کا ایک ہی نعرہ ہے اور وہ حکمرانی نہیں بلکہ پھوٹ ڈالو اور نفرت پھیلاو کا ہے ۔ وزیر اعظم اور ان کے وزراء ہر روز یہی نعرہ اختیار کرتے ہیں چاہے وہ سی اے اے ہو این آر سی ہو یا پھر این پی آر ہو ۔ ستیہ ناڈیلا کے ریمارکس پر انہوں نے کہا کہ جب کبھی قومی یا بین الاقوامی سطح پر بی جے پی قیادت کو آئینہ دکھانے کی کوشش کرتا ہے تو اسے قوم مخالف قرار دیدیا جاتا ہے ۔