آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ غدار ی:عمران

   

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس نے بھی چھبیسویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیا ہے اس نے آئینِ پاکستان کی بنیادوں کو ہلا کر پاکستان کے ساتھ غداری کی ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں اور اپنے وکلاء کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے جِس طرح پنجرے میں بند رکھ کر ذہنی اذیت دی گئی یہ بْہت ہی نیچ اور افسوسناک حرکت ہے، جانوروں سے بدتر سلوک کیا گیا، سیل کی بجلی پانچ دن تک بند رکھی گئی اورگْھپ اندھیرا رکھا گیا، 10 دن تک سیل سے باہر نہیں نکلنے دیا گیا، کئی ہفتہ تک میرے ڈاکٹرز، فیملی اور وکلاء کو ملنے پر پابندی لگائی گئی، یہ سختیاں اور ٹارچر کرکے مجھے توڑنا چاہتے ہیں مگر میں اِس ظلم کے باوجود پاکستانی قوم کی حقیقی آزادی کے لیے ڈٹا رہوں گا۔