آئین ہمیں تمام حقوق دیتا ہے ، بی جے پی آئین بدلنا چاہتی ہے

   

بھوپیش بگھیل کی انتخابی ریالی سے پرینکا گاندھی کا خطاب

راج ناندگاؤں: کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور اسٹار تشہیر کار پرینکا گاندھی نے آج کہا کہ آئین ہمیں تمام حقوق دیتا ہے اور بی جے پی آئین کو تبدیل کرنا چاہتی ہے ۔ گاؤں موہڑ میں کانگریس امیدوار بھوپیش بگھیل کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ چھتیس گڑھ میں پانچ سال تک کانگریس کی حکومت رہی ہے ، بھوپیش بگھیل نے بہت کام کیا۔ کانگریس کی حکومت میں بے زمین لوگوں کو انصاف ملا، آنگن واڑی ملازمین کا اعزازیہ بڑھایا گیا، گوبر خریدا گیا۔ کانگریس حکومت کے دوران کسانوں کے قرضے معاف کیے گئے ۔ دھان کی امدادی قیمت میں اضافہ، آنگن واڑی کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت میں بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے ۔ کانگریس کی تمام اسکیموں کو بی جے پی حکومت نے روک دیا۔