آئیوری کوسٹ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

   

ریاض: مکہ روٹ کے تحت آئیوری کوسٹ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ کیلئے روانہ ہوچکا ہے۔ آئیوری کوسٹ سے عازمین حج کو سعودی سفیر سعد بن بخیت القثامی نے الوادع کیا ہے۔ابیدجان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر عازمین حج کو الوداع کرنے والوں میں سرکاری حکام، اسلامی امور کمیٹی کے سرابراہ اور دینی شخصیات بھی موجود تھیں۔ روٹ ٹو مکہ اینیشیٹو وزارت داخلہ کا انتہائی مستحسن اقدام ہے جس کے تحت عازمین حج کی سفری کارروائی ان کے اپنے ملک میں طے کی جاتی ہے۔سعودی عرب پہنچنے پر عازمین کی کسی بھی سفری کارروائی کا سامنا نہیں ہوتا اور وہ ایئرپورٹ سے سیدھا ہوٹل چلے جاتے ہیں جہاں پہنچنے پر ان کا سامان انہیں مل جاتا ہے۔